جموں و کشمیر میں کورونا کا خاتمہ دیکھنے کو مل رہا ہے، وادی کے 18 اضلاع میں کورونا کا کوئی بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جب کہ دیگر 2 اضلاع میں صرف 5 افراد کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ اس طرح وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 920 ہوگئی ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ اب تک متوفین کی مجموعی تعداد 4750 بنی ہوئی ہے۔ Five new cases of corona in Jammu and Kashmir
New Corona Cases in J&K: جموں و کشمیر میں کورونا کے پانچ نئے کیسز - جموں و کشمیر میں کورونا
جموں و کشمیر میں اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے پانچ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وادی کے 18 اضلاع میں کورونا کا کوئی بھی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ Five New Corona Cases in J&K
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک جموں جب کہ 4 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، کپوارہ، پلوامہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جب کہ سرینگر ضلع میں 4 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 643 ہو گئی ہے۔ وہیں وادی میں گزشتہ 41 روز کے دوران کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2423 ہے۔
وہیں جموں صوبے کے ادھم پور، راجوری، کشتواڑ، پونچھ، ڈوڈہ، سانبہ، ریاسی، اور رام بن میں کورونا کا کوئی بھی مثبت معاملہ درج مثبت نہیں کیا گیا ہے تاہم جموں ضلع میں ایک شخص کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 277 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 32ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت ؎ نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2327 ہے۔