اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں پانچ روزہ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح

سیکرٹری ٹورازم اینڈ کلچر سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جموں وکشمیر کی روایتی تھیٹر کو جدید تقاضوں کے عین مطابق پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ یہاں کے ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہا کرانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ Five days national theatre festival begins in Kashmir

five-days-national-theatre-festival-begins-in-kashmir
کشمیر میں پانچ روزہ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 9:19 PM IST

کشمیر میں پانچ روزہ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح

سرینگر:جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے باہمی اشتراک سے پیر کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں تھیٹر فیسٹول کا آغاز کیا گیا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں کئی تھیٹر گروپ شرکت کررہے ہیں، جبکہ اس فیسٹول میں یہاں کے نوجوان آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرے کریں گے۔
اس موقعے پر سیکریڑی کلچرل جموں وکشمیر سید عابد رشید شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،جبکہ تعلیم ،فن اور ادب سے وابستہ کئی اہم شخصیات کے علاوہ اسکول اور کالج طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پانچ روزہ فیسٹول کے پہلے دن لیلا مجنوں سٹیج پر کھیلا گیا،جس میں یہاں کے نامور آرٹسٹ سے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے دادو تحسین حاصل کی۔
اس موقعے سیکرٹری کلچرل سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جموں وکشمیر کی روایتی تھیٹر کو جدید تقاضوں کے عین مطابق پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہیں یہاں کے ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہا کرانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں صلاحیت اور قابلت کی کوئی کمی نہیں ہے، البتہ ان کے ہنر کو نکھار کر بہتر پلیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول سے جہاں کشمیر وادی میں روایتی ٹھیٹر کو بحال ہونے میں کافی مدد ملے گی۔ وہیں اس کے تاریخی پس منظر کو دیکھ کر متعلقہ محکمہ یہاں کی قدیم ثقافت اور کلچر کی آبیاری کی خاطر کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ایسے میں یہاں کے آرٹسٹ اس طرح کی پہل کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے فیسٹیولز کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details