اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے 11 اضلاع میں پانچ روزہ لاک ڈاؤن - بندشوں سے مستثنٰی رہیں گے

یہ لاک ڈاؤن اننت ناگ، بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، کلگام، ادھمپور اور ریاسی میں نافذ رہے گا۔

five days lockdown
لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 28, 2021, 6:38 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے گیارہ اضلاع میں پانچ روز تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈاؤن



اس لاک ڈاؤن کے بارے میں متعلقہ ضلع مجسٹریٹ جن میں سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ شامل ہیں، نے کہا کہ جمعرات کو شام سات بجے سے پیر کو صبح سات بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

یہ لاک ڈاؤن اننت ناگ، بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، کلگام، ادھمپور اور ریاسی میں نافذ رہے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ضروری خدمات اس لاک ڈاؤن کی بندشوں سے مستثنٰی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے'


قابل توجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں اپریل میں کورونا وائرس کیسز میں شدید اضافہ ہوا ہے جس دوران تقریبا 170 سے زائد افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔



جموں و کشمیر میں فی الوقت 22283 مثبت کیسز ہیں جبکہ 2197 افراد اس ملہک وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details