فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقد اس اجلاس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرس کے نائب صدر عمر عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی، الائنس کے ترجمان یوسف تاریگامی اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفی میر نے شرکت کی۔
میٹنگ کے اختتام پر پی اے جی ڈی کے ممبران نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کیا تاہم الائنس کے ترجمان یوسف تاریگامی نے بتایا کہ کل(پیر) کو وہ اس اجلاس کے مقاصد سے متعلق تحریری بیان جاری کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کے ساتھ 24 جون کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں شرکاء نے یہی عزم دہرایا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال کیا جائے۔