شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(SKIMS) صورہ میں پہلی مرتبہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ایک مریض کے گردے کی پیوند کاری عمل میں لائی گئی۔ ایسے میں سکمز صورہ جموں و کشمیر کا پہلا طبی ادارہ بن گیا ہے جس نے آیوشمان بھارت مالی اسکیم کے تحت آپریشن پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کیے۔ سکمز کے ڈائریکڑ ڈاکٹر پرویز اے کول نے آیوشمان بھارت سیل کی تعریف کی۔ First kidney Transplant in Sher-i-Kashmir Institute of Medical Sciences
سکمز کے ڈائریکڑ ڈاکٹر پرویز اے کول نے کہا کہ 'مذکورہ صحت اسکیم کے تحت لوازمات جلد مکمل کرنے سے ان غریب مریضوں کا بروقت علاج ومعالجہ ممکن ہو پاتا ہے جوکہ غریبی کی وجہ سے علاج پر آنے والا مہنگا خرچہ برداشت کرنے کی قوت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ صحت اسکیم سب کے لیے فائدہ بخش ہے اور سکمز میں گردے پیوندکاری کے اس طرح آپریشن کی شروعات سے دیگر مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔'