سرینگر:وادی کشمیر میں ایسی کئی خواتین ہیں جو کہ کامیاب کاروباری کے طور اپنا نام کما چکی ہیں، لیکن ڈاکٹر رخسار سعید جیسی خواتین آپ کو بہت کم دیکھنے کو ملے گی جو کہ اپنے شوق کو کاروبار میں تبدیل کرکے اپنی ایک الگ پہنچان بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔Women Empowerment In Kashmir
اس اعلی تعلیم یافتہ خاتون نے سرکاری نوکری کے پیچھے وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی تعلیم اور صلاحیت کو برویے کار لاکر خود روزگار کمانے کو ترجیحی دی اور آج کی تاریخ میں ڈاکٹر رخسانہ وادی کشمیر کی فروزن فوڈ تیار کرنے والی پہلی خاتون کاروباری کے طور ابھر رہی ہے۔ First Kashmiri woman start frozen food business
دراصل ڈاکٹر رخسار نے فوڈ ٹکنالوجی میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ایسے میں اپنے ہی پیشہ میں کچھ الگ کرنے کی سوچ لیے اس نے "خالص" کے نام سے فروزن فوڈ آئٹمز Khalas Frozen Food Items تیار کرنے کا کاروبار شروع کیا۔فروزن فوڈ میں یہ مختلف قسم کے ذائقہ دار اور معیاری کھانا تیار کرتی ہیں ایسے میں ان کے بنائے ہوئے ان کھانوں میں کسی بھی قسم کے پریزروٹیوز یا کیمیکلز کا استعمال نہیں ہوتا ہے، بلکہ یہ بنا ملاوٹ کے صاف و شفاف طریقے سے تیار کیے جاتے ہیں۔No Preservative in Frozen Food
ڈاکٹر رخسار سعید نے فروزن فوڈ کا یہ کاروبار اگچہ 2019 میں شروع کیا تھا،لیکن دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر کورونا کی وجہ سے انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔البتہ اس باصلاحیت ہمت اور حوصلے سے کام کرتی رہی اور آج کی تاریخ میں ان کے فروزن فوڈ آئٹمز وادی کشمیر کے نامور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں دستیاب ہیں اور نہ صرف خود روزگار کما رہی ہے بلکہ دیگر لڑکیوں کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہے۔Frozen Food Items Business In Kashmir
Frozen Food Business فروزن فوڈ کاروبار شروع کرنے والی کشمیر کی پہلی خاتون - Women Business Units In Kashmir
ڈاکٹر رخسار سعید نے فوڈ ٹکنالوجی میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ ایسے میں اپنے ہی پیشہ میں کچھ الگ کرنے کی سوچ لیے اس خاتون نے "خالص" کے نام سے فروزن فوڈ آئٹمز تیار کرنے کا کاروبار شروع کیا۔ ان کے فروزن فوڈ آئٹمز وادی کشمیر کے نامور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں دستیاب ہیں اور نہ صرف خود روزگار کما رہی ہے بلکہ دیگر لڑکیوں کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہے۔First Kashmiri woman start frozen food business
مزید پڑھیں:Sarposh Kashmiri Cuisine Restaurant سرپوش ریسٹورنٹ، بنگلور میں کشمیری کھانوں کا مرکز
ذائقہ سے بھر پور ان فروزن فوڈ ائٹز میں ڈاکٹر رخسار نے کئی ایسے کشمیر کے روایتی پکوان بھی شامل کیے ہیں جو کہ کشمیرکے لوگ یاتو بھول گیے ہیں یا تو فرامواش کر چکے ہیں۔ڈاکٹر رخسار کہتی ہیں کہ فروزن چکن کے مختلف کھانوں سے لے کر سبزیوں تک کے تیار دہ کھانے یہاں دستیاب ہیں جو کہ فرائی یا بیک کر کے دستارخواں کی زینت بنائے جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر رخسار دو بچوں کی ماں بھی ہیں ایسے میں یہ اپنے بچوں کی اچھی پرورش کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی بہتر طور پروان چڑھا رہی ہے،وہیں یہ دیگر لڑکیوں کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mushroom Cultivation In Pulwama پلوامہ میں مشروم کی پیداوار، خواتین کیلئے روزگار کے مواقع