اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nuno Felting Technique فاروق احمد خان ملک کے واحد "نونو فیلٹینگ" دستکار - کشمیر کے روایتی صنعت نمدہ سازی

فاروق احمد نمدہ سازی کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے اس میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ فاروق احمد خان کشمیر کے ایسے پہلے دستکار ہیں جو کہ اپنی روایتی نمدہ سازی میں آسٹریلوی "نونو فیلٹینگ تیکنیک" اپنا رہے ہیں۔ Kashmiri Namda With Nuno Felting Technique

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 3, 2022, 7:44 PM IST

سرینگر:80کی دہائی سے قبل نمدہ سازی ایک منافع بخش گھریلو صنعت تصور کی جاتی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ صنعت دم توڑتی گئی اور اب اس دستکاری سے چند ہی نمدہ ساز اسے وابستہ ہیں،انہیں دستکاروں میں شامل ہیں فاروق احمد خان۔ Kashmiri Endangered Craft Namda Making
فاروق احمد نمدہ سازی کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے اس میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔فاروق احمد خان کشمیر کے ایسے پہلے دستکار ہیں جو کہ اپنی روایتی نمدہ سازی میں آسٹریلوی نو نو فیلٹینگ تیکنیک اپنا رہے ہیں۔Kashmiri Namda With Nuno Felting Technique

فاروق احمد خان ملک کے واحد "نونو فیلٹینگ" دستکار

دراصل نونو فیلٹینگ تیکنیک ایسی تیکنیک ہے جس کے ذریعے ڈھیلے ریشے عام طور پر بھیڑ کے اون کو ریشمی کپڑے سے جوڑا جاتا یے۔ نونو فیلٹینگ تیکنیک کو آسڑیلیاں کے علاوہ ازبکستان،اسرائل اور دیگر ممالک میں بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔ Australia's Nuno Felting Technique

کشمیر کے روایتی نمدہ سازی میں اس فیلٹینگ تیکنیک کو بروئے کارلا کر فاروق اس وقت دلکش اور رنگ برنگے اسٹال،اسکارف اور مفرل تیار کرتے ہیں اور ان کے بنائے ہوئے ان مصنوعات کو نہ صرف بےحد پسند کیا جارہا ہے بلکہ ان کی بازار بھی کافی مانگ ہے۔Kashmiri Namda Craftsman Farooq Ahmad
ایک زمانے میں نمدے کشمیر کے ہر گھر کی زینت ہوا کرتے تھے لیکن اب ان کی جگہ قالینوں نے لے لی ہے۔ ایسے میں اب روایتی نمدہ سازی میں فاروق احمد کی یہ اختراعی عمل کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔
فاروق احمد خان کہتے ہیں کہ روایتی نمدہ سازی کو اس طرح کی نئی تیکنیک سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ روایتی نمدہ صنعت سازی میں اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔
فاروق احمد خان کا شمار نمدی سازی کے ماہر دستکاروں میں ہوتا ہے۔انہیں اپنے بہترین کارکردگی کے لیے اب تک کئی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہیں اب یہ نو نو فیلٹینگ تیکنیک کو اپناتے ہوئے اون اور ریشم کے سنگم سے مختلف مصنوعات تیار کرکے اپنی کاریگری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ فاروق نے اپنی ان مصنوعات کو لے کر کئی نمائشوں میں بھی شرکت کی ہے،جس میں لوگوں نے نی صرف ان کے کام کو سراہا بلکہ ان کے اسٹال، اسکارف اور جیکٹز بھی خوب بکے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Traditional Sozni Cap کشمیر کی روایتی سوزنی ٹوپیوں کی آن لائن فروخت


فاروق کے تیار کردہ ان مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔تاہم انہیں مختلف اقسام کے اون کی فراہمی کے لئے محکمہ ہنڈی کرافٹس ہینڈ لوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details