وادی کشمیر میں برف باری کے دوران عام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سڑکوں پر برف کی وجہ سے آمد و رفت بند ہو جاتی ہے۔ ایسے میں یہاں کھیل کود کی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو جاتی ہیں۔ نوجوان سردی کی وجہ سے اپنے گھر میں محدود ہو کر رہ جاتے ہیں۔
اس کے باوجود وادی کے نواجوان ذہنی طور پر تندرست رہنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔ دارالحکومت سرینگر کے راجباغ کے گیندن پارک میں نوجوانوں نے اپنی نوعیت کا پہلا کرکٹ ٹورنمامنٹ منعقد کیا ہے۔
کرکٹ کے شوقین ان نوجوانوں نے برف کو کرکٹ میدان بنا لیا ہے۔
کھلاڑیوں کے مطابق برفباری کے ایام میں وہ اپنے گھر سے باہر آئے اور اس کھیل کا خوب مزہ لیا۔
اس دوران کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ وادی میں پہلی بار برف پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گيا اور منفی درجہ حرارت میں کرکٹ کھیلنا ایک نیا تجربہ رہا۔