سرینگر:جموں و کشمیر سے حاجیوں کا پہلا قافلہ 16 جولائی کو سعودی عرب کے جدہ ائیرپورٹ سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی آڈے پہنچ جائے گے۔Hajj Pilgrims of J&K
حج کمیٹی نے حاجیوں کے رشتہ داروں کو ان کے آنے کی تاریخ سے دو دن قبل گاڑیوں کے پاس متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفتر سے حاصل کرنے کو کہا۔ وہیں سرینگر ضلع سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کے رشہ دار ان کی آمد سے دو دن قبل حج ہاؤس بمنہ سے گاڑیوں کے پاس حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے امسال تقربیاً چھ ہزار لوگوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان میں سے پانچ ہزار چار سو کا تعلق کشمیر سے ہے جب کہ باقی صوبہ جموں اور لداخ کے ہیں۔ عازمین حج کی پہلی پرواز پانچ جون سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:
سرکاری اعداد شمار کے مطابق عازمین حج کی روانگی کی آخری پرواز 21 جون سے روانہ ہوئی۔ اس بار جموں و کشمیر اور لداخ یو تی سے 6 ہزار 72 لوگ سفر حج 2022 کے لیے روانہ ہوئے جن میں 3 ہزار پانچ سو مرد جب کہ 2 ہزار 572 خواتین شامل ہیں۔ 5 جون سے 21 جون تک 40 پروازوں کے ذریعے عازمیں روانہ ہوئے تھے جب کہ 282 عازمین دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے تھے۔