اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر وادی پہنچی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ

وادی کشمیر کے دور افتادہ اور پہاڑی اضلاع جیسے گریز، ٹنگڈار، کرناہ اور کپواڑہ وغیرہ تک اس ویکسین کو پہنچانے کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹروں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے.

covid-19 vaccine
کووڈ-19 ویکسین

By

Published : Jan 13, 2021, 6:32 PM IST

کشمیر وادی کے لئے کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کی سہ پہر سرینگر پہنچ گئی۔ جو کہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو شروعات کے طور پر کورونا وائرس کے دوران صف اول کے بطور کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو دی جا رہی ہے۔ اس کے بعد اس ویکسین کو پولیس، نیم فوجی دستوں اور فوج کے علاوہ عام لوگوں کو دی جائے گی۔

کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ سرینگر پہنچنے پر سٹیٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ اس ویکسین کو دیگر اضلاع تک پہنچانے کے لئے تمام تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ خصوصی گاڑیوں کے علاوہ عملے کو بھی تیار رکھا گیا۔

کووڈ-19 ویکسین
وہیں انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے دور افتادہ اور پہاڑی اضلاع جیسے گریز، ٹنگڈار، کرناہ اور کپواڑہ وغیرہ تک اس ویکسین تک پہنچانے کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹروں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ 16 جنوری کو ویکسین کے عمل کو بہتر طور عملایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کورونا ٹیکہ کاری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں'


وہیں ڈاکٹر قاضی ہارون نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کرونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری کا عمل شروع کرنے کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفئیر نے دیگر تمام انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے سٹیٹ، صوبہ اور ضلع سطح کے کنٹرول بھی قائم کئے ہیں۔ جس میں سٹیٹ لیول کا ایک اور صوبائی سطح کے دو کنٹرول رومز کے علاوہ ضلعی سطح کے کنٹرول روم بھی قائم کئے گیے ہیں۔

جموں وکشمیر، خاص کشمیر خطے میں رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ہونی والی ٹیکہ کاری کی تیاریوں اور دیگر معاملات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صوبائی اور ضلع سطح کے کووڈ ویکسین کنٹرول رومز قائم کرنے کے علاوہ دیگر اہم سازوسامان اور طبی عملے کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details