سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کی صبح ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹس میں نمودار ہوئی آگ کی واردات میں تین غیر ملکی سیاحوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ فوت ہوئے سیاحوں کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جا رہا ہے تاہم ابھی تک ان کی شناخت ظاہر کی نہیں گئی ہے۔ سرینگر پولیس نے فوت ہونے والوں کی شناخت امندیا کووشال، داس گپتا اور محمد معیند کے طور پر ظاہر کی ہے۔ فوت ہونے والے تینوں افراد بنگلہ دیش کے رہائشی ہیں۔
ہفتہ کی صبح پیش آئی واردات میں کم از کم پانچ ہاؤس بوٹ نذر آتش ہوئے، ہاؤس بوٹ کے ساتھ ساتھ ایک ہَٹ بھی مکمل طور خاکستر ہوئی۔ سانحہ کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی، جموں و کشمیر پولیس نے بچاؤ کارروائی شروع کی۔ ڈی سی سرینگر اعجاز اسد نے بھی ڈل کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ڈی سی سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگ میں پھنسے سبھی مقامی باشندوں، سیاحوں کو محفوظ مقامات پہنچا دیا گیا ہے۔ ہفتہ کی سہ پہر ایس ڈی آر ایف نے تین لاشوں کو بازیاب کیا۔