اردو

urdu

By

Published : Mar 31, 2021, 10:01 PM IST

ETV Bharat / state

سرینگر کے فتح کدل میں آتشزدگی

دارالحکومت سرینگر کے فتح کدل میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں دو رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔

سرینگر کے فتح کدل میں آتشزدگی
سرینگر کے فتح کدل میں آتشزدگی

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے فتح کدل علاقے میں گاندھی کالج کے قریب آگ کی ہولناک واقعہ میں دو رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس ہولناک واقعہ میں کروڈو روپے آگ کی ڈھیر تبدیل ہو گئے۔

سرینگر کے فتح کدل میں آتشزدگی

ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد وہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر آگ کو قابو کر لیا ہے، تاہم دو رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔اس واقعہ میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details