اردو

urdu

ETV Bharat / state

Parimpora Fire Incident پارمپورہ میں بھیانک آتشزدگی، سترہ رہائشی شیڈ خاکستر، فائر مین زخمی - پارمپورہ آگ کے واقعے میں فائرمین زخمی

نامہ نگار نے بتایا کہ پانچ گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں 17 رہائشی ڈھانچے تباہ ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کے سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ Fire in Parimpora of Srinagar Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Oct 1, 2023, 1:32 PM IST

سری نگر:جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک وارداتمیں17 رہائشی شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پانچ گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح رہائشی شیڈ سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل مزید کئی ڈھانچوں کو زد میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ ڈیڑھ درجن شیڈ اس کی زد میں آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر مین زخمی ہوا جس سے علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار کی صبح نماز فجر سے قبل پارمپورہ میں رہائشی شیڈ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

مزید پڑھیں: Fire In Akhnoor Furniture factory جموں کے اکھنور میں آتشزدگی، فیکٹری مالک جھلس کر ہلاک
انہوں نے بتایا کہ 13فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابوپایا گیا تاہم آگ کی اس واردات میں 17رہائشی شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details