اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Maisuma Srinagar مائسمہ سرینگر میں آتشزدگی کے دوران تین دکانوں کو نقصان پہنچا - کشمیر میں آگ کی واردات

سرینگر کے مائسمہ علاقے میں پیر کی شام آتشزدگی کے ایک واقعہ میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو کرلیا۔

Etv Bharat
ائسمہ سرینگر میں آتشزدگی کے دوران تین دکانوں کو نقصان پہنچا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 9:17 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مائسمہ علاقے میں پیر کی شام آتشزدگی کی بھیانک واقعہ میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مائسمہ سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ آگ نے فوراً اپنے متصل مزید دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واقعہ میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مائسمہ میں شام دیر گئے دکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:Vietnam fire ویتنام میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی، بارہ افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بتادیں کہ گزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details