شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں جمعرات کی شام آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم اس دوران ہسپتال میں کسی خاص نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سکمزصورہ میں آتشزدگی - جموں کشمیر کی خبریں
اطلاع کے مطابق ہسپتال میں آگ سٹور روم سےنمودار ہوئی ہے جس پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے بروقت قابو پالیا۔ جبکہ آگ کے لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ کو بتایا جارہا ہے۔
اطلاع کے مطابق ہسپتال میں آگ سٹور روم سےنمودار ہوئی ہے جس پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے بروقت قابو پالیا۔ جبکہ آگ کے لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ کو بتایا جارہا ہے۔
سکمز کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی،اور کہا کہ آگ انسٹی ٹیوٹ کے وارڈ 3پی سٹور سے نمودار ہوئی اگرچہ اس دوران بجلی کے تاروں کو معمولی نقصان ہوا تاہم کوئی بڑا حادثہ ہونے سےٹلا۔ وہیں انہوں نےکہا ہسپتال کے بغیر سٹور روم کے کسی بھی وارڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔