سرینگر:فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے اشتراک سے فائیر اینڈ ایمر جنسی ہیڈ کوارٹر، بٹہ مالو، میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں فائر ٹینڈرز نے خون کا عطیہ پیش کرکے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔ عطیہ خون کیمپ میں سو سے زائد رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ صحت کے سینئر افسران موجود تھے۔
نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوے فائیر اینڈ ایمر جنسی کے ڈیوژنل آفیسر تصدق احمد نے کہا: ’’حادثات و ایمرجنسی خاص کر آتشزدگی کے وقت محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش پیش رہتا ہے تاہم محکمہ کے اہلکار و افسران بلڈ ڈونیشن کیمپس کے ذریعے بھی خدمت خلق میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔‘‘