سرینگر:اینٹی کرپشن بیور نے وادی کی بین الاقوامی واٹر اسپورٹس کھلاڑی اور واٹر اسپورٹس سینٹر سرینگر کی انچارج ایگزیکٹیو ڈائریکٹربلقیس میرکے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اے سی بی کی جانب سے ان الزامات کی جانچ کرنے کے لیے تصدیق کی گئی ہے کہ بلقیس میرجنہیں اس عہدہ کے لیے مقرر کردہ مطلوبہ تکنیکی اہلیت میں نرمی کے ساتھ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس شرط پر تقرری مدت تک وہ بی پی ای ڈی کورس مکمل کرکے اپنی ڈگری پیش کریں گی جو کہ ابھی تک پیش کرنے میں قاصر رہی ہیں۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سے 1998 کے ایس آر او 349 کے تحت محکمہ انہیں یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس میں پی ای ٹی کے طور پر تعینات کیا گیا۔ بعد میں وہ سال 2013 کے جی اے ڈی آرڈر کے تحت دو برس کے لیے جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل سرینگر میں تعینات ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: