اردو

urdu

ETV Bharat / state

FAA selected candidates Protest: فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب اُمیدواروں کا احتجاج

جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات پر بھی سوالات اُٹھ رہے ہیں اور پچھلے دو روز سے افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو بھی کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔ FAA recruitment process

فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب ہوئے اُمیدواروں کا سرینگر اور جموں میں احتجاج
فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب ہوئے اُمیدواروں کا سرینگر اور جموں میں احتجاج

By

Published : Jul 14, 2022, 8:14 PM IST

سرینگر:فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لئے منتخب ہوئے اُمیدواروں نے سرینگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ انہوں نے یہ احتجاج ان کے سلیکشن لسٹ کو منسوخ کرنے کی افواہوں کے رد عمل میں کیا۔ منتخب امیدواروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ لسٹ کو کالعدم قرار نہ دیئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اُن کی پانچ سال کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔FAA selected candidates Protest

فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب ہوئے اُمیدواروں کا سرینگر اور جموں میں احتجاج


بتادیں کہ جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات پر بھی سوالات اُٹھ رہے ہیں اور پچھلے دو روز سے افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو بھی کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔

جمعرات کے روز سرینگر کی پریس کالونی اور جموں پریس کلب کے باہر سینکڑوں منتخب امیدواروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایا کہ اُن کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران منتخب اُمیدواروں نے کہا کہ اگر کسی نے غلط کی ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ منتخب اُمیدواروں کی لسٹ کو کالعدم قرا ردے کر اُن کی محنت پر پانی پھیرا جائے۔Rumors of scrapping FAA recruitment process

انہوں نے کہا کہ فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر اُمیدواروں نے پچھلے پانچ سالوں سے محنت کی ہے اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ اس لسٹ کو بھی منسوخ کیر دیا جائے گا جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ محنتی اُمیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔

منتخب اُمیدواروں نے روتے ہوئے کہا کہ ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے لسٹ کو کالعدم قرار دیا اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ لسٹ کو بھی منسوخ کیا جائے گا جو سراسر نا انصافی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تحقیقات کے خلاف نہیں لیکن ہم ایل جی انتظامیہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جو اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر منتخب ہوئے ہیں وہ کہاں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لسٹ کو کالعدم قرار دینے سے قبل محنتی اُمیدواروں کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہئے ۔

واضح رہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے تقریباً بارہ سو فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر تحریری امتحانات لئے گئے جس کے بعد امسال ہی منتخب اُمیدواروں کی لسٹ منظر عام پر لائی گئی، انہوں نے بتایا کہ تقریباً 90 فیصد منتخب اُمیدواروں کے ویری فکیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے تاہم پچھلے دو روز سے جموں و کشمیر میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے جس کے بعد منتخب اُمیدواروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایس آئی امتحانات کے پرچے پندرہ لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے ہیں اور اس اسکینڈل میں بڑے بڑے عہدیداروں کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں ایس آئی امتحانات کو منسوخ کرکے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے پایا کہ امتحان کے دوران بدعنوانی ہوئی ہے جس کے بعد ایل جی منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :JK Police Sub Inspector Recruitment: سب انسپکٹر تقرری میں مبینہ دھاندلی، جموں میں احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details