میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مہلوک اطہر مشتاق کے والد مشتاق احمد وانی، جنہوں نے حکام سے اپنے فرزند کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے پُر امن احتجاج کے دوران ان کی لاش کا مطالبہ کیا تھا، کے خلاف پولیس کی جانب سے موصوف اور دیگر نصف درجن افراد کے تعلق سے مقدمہ درج کرنا ایک سیاسی انتقام گیری ہے۔
حریت کانفرنس کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'یہ کس قدر شرم اور افسوس کی بات ہے کہ ایک تو بے قصور مذکورہ کی لاش لواحقین کے حوالے نہیں کی جارہی ہے اور دوسری طرف سوگواروں اور غمزدہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے'۔