اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: بے حیائی عام کرنے والے فیشن شو کے خلاف خواتین کا احتجاج - فیشن شوز پروگرام کو بند کرنے کی اپیل

سرینگر میں چند روز قبل ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ فیشن شو کے خلاف آج باحجاب خواتین نے خاموش احتجاجی ریلی نکال کر بے حیائی عام کرنے والے فیشن شوز جیسے پروگرام کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

females marched against fashion shows
سرینگر: بے حیائی عام کرنے والے فیشن شو کے خلاف خواتین کا احتجاج

By

Published : Apr 11, 2021, 10:28 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں چند روز قبل ایس کے آئی سی سی میں فیشن شو منعقد کیا گیا تھا، جس کے خلاف آج باحجاب خواتین نے خاموش احتجاجی ریلی نکالی۔

سرینگر: بے حیائی عام کرنے والے فیشن شو کے خلاف خواتین کا احتجاج

یہ ریلی نہرو پارک سے شروع ہوئی اور ایس کے آئی سی سی پر ختم ہوئی، جس میں تقریباً درجنوں باحجاب خواتین نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں احتجاج کے طور پر پلے کارڈس تھے، جس پر حجاب پہنوں اور بے حیائی بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو پردہ کرنے کا درس دیا گیا ہے اور برائی سے دور رہنے اور دوسروں کو بچنے کی تلقین کرنے کی بھی تعیلم دی گئی ہے، اسی کے پیش نظر آج خاموش احتجاجی ریلی نکال بے حیائی کو ختم کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔

اس موقع پر احتجاج کررہی خواتین نے فیشن شو جیسے پروگرام کو بندکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنتور ہوٹل میں منعقد فیشن شوز سے بے حیائی عام ہوتی ہے، جو اسلام کے خلاف ہے اور خاص کر وادی کشمیر میں ایسے شوز منعقد کرنا ہمیں زیب نہیں دیتا، کیونکہ کشمیر پوری دنیا میں ایک پیر وار کے نام سے جانی جاتی ہے اور تہذیب و تمدن اور سادگی ہماری پہچان ہے جسے ہماری آنی نسلوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details