سرینگر:ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک عمر رسیدہ خاتون سیاح کی موت واقع ہو گئی۔ Female Tourist Dies of Cardiac Arrest in Srinagar فوت والی خاتون سیاح کی شناخت مہاراشٹر کی رہائشی مکند گرگانکر کی زوجہ سشما گرگانکر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوت ہونے والی خاتون سیاح ڈل جھیل کے ایک ہاؤس بوٹ پر مقیم تھی اور پیر کی صبح سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں فوری طور سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔