سرینگر:جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے مستحقین کیلئے مفت راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔Feee ration for NFSA beneficiaries
انتظامیہ نے ایک بیان میں جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این ایف ایس اے مستحقین کو امسال یکم جنوری سے دسمبر کے آخر تک مفت راشن دیا جائے گا ۔مفت راشن میں صارفین کو چاول، گندم اور گندم کا آٹا ملے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے محکمہ امور صارفین کے ملازمین اور متعلقہ افسران کو اس بارے میں ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میںإ تیاریاں کرے تاکہ لوگوں کو راحت ملے۔انتظامیہ نے کہا کہ چاول اور گندم بالکل مفت ہوگا جبکہ گندم کے آٹے کے لئے صارف کو فی کلو ایک روپہ دینا ہوگا۔