اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ہی روز میں 17 مثبت کیسز سامنے آنے سے لوگ مزید اضطراب میں مبتلا - کوروناوائرس

آج کورونا وائرس کے 17 نئے مثبت کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 92 ہو گئی ہے۔ جس میں 68 مریض کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 18 افراد جموں کے ہیں۔

Fear grips kashmir as 17 new coronavirus cases reported in one day
ایک ہی روز میں 17 مثبت کیسز سامنے آنے سے لوگ مزید اضطراب میں مبتلا

By

Published : Apr 4, 2020, 8:59 PM IST

جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی تعداد سے جہاں پہلے ہی لوگ خوفزدہ تھے وہیں آج گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافے سے لوگوں میں مزید خوف و تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے۔

کوروناوائرس میں مبتلا مزید 17 مریضوں کی تصدیق کے بعد لوگ سہم گئے ہیں۔


ایک ہی روز میں کوروناوائرس کے 17 مثبت کیسز سامنے آنے سے جہاں عوام میں مزید اضطرابی کیفیت طاری ہوگئ ہے۔


وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے بھی ایک ہی دن میں17مریضوں کے ٹسٹ مثبت پر آنے پر حیرانگی کا ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'متاثرہ افراد کی اس طرح کی بڑھتی تعداد ہر ایک کو خوف زدہ اور پریشانی میں مبتلا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے اعتبار سے دوسری ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں اس طرح کی بڑھتی تعداد کے ساتھ کس طرح موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوش ربا اضافہ ہر زی حس شخص کے لیے پریشان کن ہے۔'

ایک ہی روز میں 17 مثبت کیسز سامنے آنے سے لوگ مزید اضطراب میں مبتلا


واضح رہے جموں و کشمیر میں آج 17 نئے مثبت کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 92 ہو گئی ہے۔ جس میں 68 مریض کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 18 افراد جموں کے ہیں۔
وہیں دونوں صوبوں کی کل تعداد میں اب تک 2 کی موت ہوئی ہے اور 4 صحت یاب ہورہے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details