اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر کے معروف شاعر فاضل کاشمیری کی 17ویں برسی - سابق ڈائریکٹر شبیر مجاہد

سابق ڈائریکٹر شبیر مجاہد نے کہا کہ فاضل کاشمیری ایک ہم جہت شخصیت تھیں جس نے شعری کی ہر ایک صنف کو برویے کار لا کر ہر موضوع پر بہترین تحریریں پیش کیں۔

Fazil kashmiri
فاضل کشمیری

By

Published : Jul 11, 2021, 9:07 PM IST

کشمیری زبان کے معروف شاعر، ترجمہ کار اور خوشنویش فاضل کاشمیری کی 17 ویں برسی پر سرینگر کے پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت کلچرل اکیڈمی کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر رفیق مسعودی نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض رشید نظامی نے انجام دیے۔

فاضل کشمیری

براڈ کاسٹر اور ریڈیو کشمیر کے سابق ڈائریکٹر سعد ہمایوں قیصر، دور درشن کیندر سرینگر کے سابق ڈائریکٹر شبیر مجاہد اور فاضل کاشمیری کے فرزند سید زیشان فاضل ایوان صدارت میں موجود رہیں۔

تقریب کا اغاز فاضل کاشمیری کے نعتہ کلام سے کیا گیا جو کہ وادی کے نامور نعت خوان ابوالحسن فاروقی نے پیش کیا۔ اس موقع پر فاضل کاشمیری کے ادب کے تئیں ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا گیا ہے وہیں ان کے ادبی کارناموں اور نعت گو شعری کا مختصر احاطہ بھی پیش کیا گیا۔

سابق ڈائریکٹر شبیر مجاہد نے کہا کہ فاضل کاشمیری ایک ہم جہت شخصیت تھیں جس نے شعری کی ہر ایک صنف کو برویے کار لا کر ہر موضوع پر بہترین تحریریں پیش کیں۔

فاضل کاشمیری کی برسی کے موقع پر اس مرتبہ بھی کشمیری زبان و ادب کے قدآور شخصیات کو فاضل میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جن شخصیات کی آج عزم افزائی کی گئی ان میں شاعر اور براڈکاسٹر بشیر عارف، مولانا شوکت حسین کینگ،صحافی اشفاق گوہر، صحافی رشید راہل اور پریم ناتھ شاد کے نام قابل ذکر ہیں۔ وہیں اس تقریب پر گل نار اردو میگزین کے دوسرے شمارے کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی کے جانورں کی خرید فروخت میں کمی

فاضل کاشمیری کا ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافی رشید راہل نے اس موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

فاضل کاشمیری کے فرزند سید زیشان فاضل نے کہا کہ فاضل کاشمیری کی یاد میں منائی جانی والی اس تقریب میں ہر برس ادب کی دنیا میں بہترین کام انجام دینے والے شخصیات کی عزت افزائی کی جاتی ہے۔ وہیں فاضل میوریل کمیٹی کی یہ کوشش بھی رہتی ہے کہ فاضل کاشمیری کے کلام کو نئی نسل تک بھی پہنچایا جائے۔

تقریب میں وادی کے سرکردہ ادیب، شعرا، مذہبی شخصیات دانشور حضرات ، سماجی کارکنان اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details