سرینگر: جمعرات کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کوہ ماران کے دامن میں واقع وادی کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل قطب آفتاب حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم رحمۃ اللہ علیہ کے آسان عالیہ پر حاضری دی۔ درگاہ میں جہاں موصوف نے ملک و قوم کے لیے دعا کی، وہیں جموں وکشمیر کی ترقی، امن امان اور خوشحالی کے لیے بھی خاص دعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ کے سجادہ نشین اور مجاوروں سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر فاروق کے ہمراہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، ترجمان اعلیٰ تنویر صادق اور سلمان ساگر بھی موجود تھے۔Farooq Abdullah Makhdoom Sahab Shrine