اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل - سرینگر

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سخت سکیورٹی کے بیچ سرینگر کے ڈاکٹر منظور کی آئی کلنک پر معائنے کے لیے لایا گیا، تاہم انہیں طبی معائنہ کے بعد واپس اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا۔

فاروق عبداللہ کو چیک ایپ ہسپتال منتقل کیا گیا
فاروق عبداللہ کو چیک ایپ ہسپتال منتقل کیا گیا

By

Published : Feb 22, 2020, 8:32 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:23 AM IST

ڈاکٹر منظور کی کلنک سرینگر کے معروف ہسپتال لل دید کے قریب ہے اور آنکھ میں درد کی شکایت موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو اسی کلنک پر لایا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور واپس اپنی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔

فاروق عبداللہ کو چیک ایپ ہسپتال منتقل کیا گیا

انتطامیہ نے بتایا کہ اگر آنکھ میں درد کم نہیں ہوا تو پیر کے روز پھر سے معائنہ کے لیے لایا جائے گا۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے چند گھنٹے بعد فاروق عبداللہ کو حراست میں لیا گیا اور تب سے وہ مسلسل نظر بند ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کا بھی اطلاق کیا گیا ہے۔

فاروق عبداللہ کو چیک ایپ ہسپتال منتقل کیا گیا
Last Updated : Mar 2, 2020, 5:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details