سرینگر:نیشنل کانفرس کے سابق صدر اور سرینگر سے رکن پارلیمان فاروق عبداللہ راہل گاندھی کی "بھارت جوڈو یاترا" میں جموں کشمیر میں شرکت کریں گے۔ اس بات کا انکشاف آج خود فاروق عبداللہ نے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ Farooq Abdullah To Join Bharat Jodo Yatra In JK
فاروق عبداللہ نے کہا کہ جوں ہی بھارت جوڈو یاترا جموں کشمیر پہنچے گی وہ اس میں راہل گاندھی کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے۔ فاروق عبداللہ نے آج جموں میں کئی سیکولر لیڈران سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور جموں کشمیر میں چلائی جارہی نفرت و تقسیم کی سیاست کے خلاف سیکولر و جمہوری نظریہ رکھنے والے سیاسی جماعتوں و سماجی تنظیموں کو یکجا ہونا چاہیے اور ملک میں بھائی چارے اور یکسانیت کا پیغام دینا چاہیے۔Farooq Abdullah On Bharat Jado Yatra
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی یاترا کا پیغام بھی یکسانیت اور سیکولر سیاست ہے لہذا ایسے سوچ رکھنے والے افراد کے یاترا میں شرکت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ فاروق عبداللہ گزشتہ چند مہینوں سے جموں کشمیر میں کافی سرگرم ہے اور بی جے پی حکومت اور ان کے سیاسی نظریے کے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔ Farooq Abdullah Slams BJP Govt
قابل ذکر ہے کہ کانگرس لیڑر راہل گاندھی نے تین ماہ قبل کنیا کماری سے 'بھارت جوڈو یاترا' شروع کی ہے جو ملک کی بیشتر ریاستوں سے گزر کر جموں کشمیر میں اختتام ہوگی۔
Farooq to Join Bharat Jodo Yatra فاروق عبداللہ بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کریں گے
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک چلنے والی بھارت جوڑو یاترا 21 اور 22 نومبر تک ملتوی رہے گی۔ 'بھارت جوڑو یاترا' اس وقت مہاراشٹر کے نیمکھیڑی میں ہے اور یہ یاترا 23 نومبر کو پھر سے شروع ہوگی اور اسی دن مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ Bharat Jado Yatra Suspended For Two days
بتادیں کہ بھارت جوڑو یاترا، انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ایک عوامی تحریک ہے۔ کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی، پارٹی کیڈر اور عام لوگوں کو پیدل چلنے کے لیے متحرک کر کے اس تحریک کو منظم کر رہے ہیں۔ یہ یاترا کنیا کماری، جزیرہ نما کے جنوبی سرے سے جموں و کشمیر تک چلے گی جو 150 دنوں میں 3570 کلومیٹر پر محیط ہے۔
کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' منگل تک ملتوی رہے گی اور 23 نومبر کی صبح حسب سابق پھر سے شروع ہوگی۔ Bharat Jodo Yatra in Maharashtra
انہوں نے بتایا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' مہاراشٹر کے نیمکھیڑی میں ہے اور اس میں پیدل مارچ کرنے والے کارکنان وہاں دو دن آرام کریں گے۔ یہ یاترا 23 نومبر کو پھر سے شروع ہوگی اور اسی دن مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔