اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا وائرس کے خوف سے اہلیہ کا بوسہ بھی نہیں لیتا' - kashmir news

گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں حاضرین اس وقت ہنس پڑے جب نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے وہ اپنی اہلیہ کو 'کِس' نہیں کرتے ہیں۔

فاروق عبداللہ اور ان کی اہلیہ
فاروق عبداللہ اور ان کی اہلیہ

By

Published : Jan 18, 2021, 9:59 AM IST

فاروق عبداللہ نے کہا کہ' ایمانداری سے کہہ رہا ہوں کہ میں اپنی بیگم کو کِس بھی نہیں کر سکتا، کون جانتا ہے کہ کیا ہوگا؟ گلے ملنے کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے، حالانکہ دل چاہتا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ہر روز 4 ہزار سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ اب ویکسین دستیاب ہے اور وقت ہی بتائے گا کہ یہ کتنا کارگر اور مفید ہوگا، لیکن ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ مہلک وبا ختم ہو جائے'۔

فاروق عبداللہ نے کہا آج لوگ مصافحہ اور معانقہ سے بھی خوفزدہ ہیں کیونکہ روزانہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہورہے ہیں'۔

'اردو مسلمانوں کی نہیں بھارت کی زبان ہے'

سابق وزیر اعلیٰ نے اردو زبان کے حوالے سے کہا کہ اردو مسلمانوں کی نہیں بھارت کی زبان ہے، اردو کو فروغ دینے کے لئے اس کا ہندی میں ترجمہ کرنا ضروری ہوگیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے واقف ہو سکیں۔

فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی اپیل کی۔

فاروق عبداللہ گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام اس کے سرپرست اعلیٰ مسعود احمد چودھری، پولیس کے ایک ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (راجوری) کے سابق وائس چانسلر کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کے اجرا کے لئے کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details