اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کی درگاہ حضرت بل میں حاضری - ڈاکٹر فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاستی عوام کی خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعا کی۔

فائل فوٹو

By

Published : May 10, 2019, 6:09 PM IST

پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فاروق عبداللہ نے ماہ رمضان کے سلسلے میں زائرین کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا

نیز ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت ماہ کے دوران زائرین کی سہولیات کے لئے تمام انتظامات جن میں بجلی، پینے کے پانی، صحت وصفائی ، ٹرانسپورٹ دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس تاریخی درگاہ پر اس مقدس مہینے میں وادی کے مختلف علاقوں سے فرزندان توحید تشریف لاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details