نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اﷲ Former J&K Chief Minister Dr Farooq Abdullah نے دفعہ 370کی بحالی Restoration of Article 370کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دفعہ 370کی بحالی سے ہی جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آ سکتے ہیں۔‘‘
ڈاکٹر فاروق عبداللہ Dr Farooq Abdullahنے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی Farooq Abdullah on J&K Statehoodکا فیصلہ بھی جلد از جلد لینے کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اگر سرکار جموں و کشمیر میں امن چاہتی ہے تو اس کیلئے 370کی بحالی ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’سرکار نے عوامی توقعات کے برعکس فیصلہ لیتے ہوئے اس قانون کو منسوخ کیا ہے۔‘‘
فاروق عبداللہ کے مطابق نیشنل کانفرنس آرٹیکل 370کی بحالی کی خاطر ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ’’جموں و کشمیر کے حوالے سے سرکار کی جانب سے کئے جانے والے دعوئے حقیقت کے برعکس ہیں۔