اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فارق عبداللہ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے' - ترجمان عمران نبی ڈار

نیشنل کانفرنس نے منگل کے روز پارٹی صدر فاروق عبداللہ پر روشنی اسکیمز سے فائدہ اٹھانے والی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

'فارق عبداللہ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے'
'فارق عبداللہ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے'

By

Published : Nov 24, 2020, 4:38 PM IST

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "فاروق عبداللہ نے روشنی سکیمز سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے، یہ تمام خبریں بےبنیاد ہے، فاروق عبداللہ کو بدنام کرنے کی نیت سے ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "عبداللہ کی سرینگر اور جموں کی رہائش گاہ روشنی سکیمز کے فائدے سے نہیں بنی ہے۔ جو بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے وہ جھوٹ پھیلا رہا ہے۔"

اُن کا کہنا ہے کہ "ذرائع کے حوالے سے خبریں کی جارہی ہے، تاہم اس میں کوئی سچائی نہیں ہیں۔"

واضح رہے کہ پیر کے روز ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر روشنی ایکٹ کے تحت مستفید افراد کی فہرست شائع کی۔ مستفید ہونے والوں میں سابق وزرائے مملکت ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور سیاستدان شامل ہیں۔ جن میں فاروق عبد اللہ کا نام بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details