فاروق عبداللہ کی عمرعبداللہ سے یہ ملاقات ایک جذباتی ملاقات رہی۔
جمعہ کو رہائی کے بعد وہ آج اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے ملاقات کرنے کے لیے ہری نیواس پہنچے، وہاں وہ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ سے ملے۔
سابق ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے ملنے کے لیے انتظامیہ سے درخواست کی تھی، جس کے بعد انہیں عمر عبداللہ سے ملنے کی اجازت ملی۔
عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت کئی دیگر رہنما پانچ اگست سے نظر بند ہیں۔