اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کو کووڈ-19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا - etv bharat

سکمز انتظامیہ کے مطابق فاروق عبداللہ آج صبح ہسپتال پہنچے، جس کے بعد انکو کورونا وائرس مخالف ٹیکہ لگایا گیا-

فاروق عبداللہ کو کووڈ-19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا
فاروق عبداللہ کو کووڈ-19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا

By

Published : Mar 2, 2021, 12:46 PM IST

Updated : Mar 2, 2021, 1:31 PM IST

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلٰیٰ اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سرینگر کے سکمز ہسپتال میں کووڈ-19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا-
سکمز انتظامیہ کے مطابق فاروق عبداللہ آج صبح ہسپتال پہنچے، جس کے بعد انکو کورونا وائرس مخالف ٹیکہ لگایا گیا-

اس کے بعد فاروق عبد اللہ کے فرزند عمر عبداللہ نے بھی ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: 'ایس کے آئی ایم ایس، سرینگر میں ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج میرے 85 سالہ والد اور میری والدہ کا پہلا کووڈ-19 ٹیکہ لگایا گیا۔ میرے والد متعدد صحت سے متعلق مسائل میں مبتلا ہے۔ اگر وہ ویکسین لے سکے تو آپ کو ٹیکہ لگانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ اور فرنٹ لائن ورکرز کو کووڈ مخالف ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھاجپا کے جموں وکشمیر ہے صدر رویندر رینہ کو کووڈ-19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا تھا-

Last Updated : Mar 2, 2021, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details