اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ سانحہ پر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ رنجیدہ - نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی و لاپتہ ہونے کے حادثے کے بعد نیشنل کانفرنس کی جانب سے رنج کا اظہار کیا گیا۔

farooq abdullah
farooq abdullah

By

Published : Jul 28, 2021, 10:51 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ضلع کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے اور سیلابی صورتحال میں درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے اور متعدد ہلاکت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

دونوں لیڈران نے اس دلدوز اور دلخراش واقعہ میں لقمہ اجل بنے افراد کے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کے لیے صبر کی دعا کی۔

فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ راحت رسانی کام میں تیزی لائی جائے تاکہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جاسکے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دے نیز ان کی بازآباد کاری کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی سے منقطع ہوئے روڈ رابطوں کی فوری مرمت کی جائے کیونکہ سڑک جاری ہونے سے ہی ریلیف اور راحت رسانی کے اقدامات ممکن ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details