اردو

urdu

ETV Bharat / state

آپ کے افسر ہمارا فون نہیں اٹھاتے، فاروق عبداللہ کا گورنر سنہا سے گلہ - سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منہوج سنہا سے کہا کہ ''آپ کے افسر ہمارے اور عوام کے فون کا جواب نہیں دیتے ہیں، انشاء اللہ وہ حکومت بھی آئے گی جب جواب دیا جائے گا۔''

آپکے افسر ہمارا فون نہیں اٹھاتے، فاروق عبداللہ کا گورنر سنہا سے گلہ
آپکے افسر ہمارا فون نہیں اٹھاتے، فاروق عبداللہ کا گورنر سنہا سے گلہ

By

Published : Aug 31, 2021, 3:33 PM IST

ایس کے آئی سی سی (سرینگر) میں پارلیمنٹری آوٹریچ پروگرام فار پنچایتی راج انسٹیٹیوشنز کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کے افسران ہمارا فون نہیں اٹھاتے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ''لیفٹیننٹ گورنر صاحب اس کی طرف توجہ دیجیے گا۔ اپنے افسران کو کہیے کہ ٹیلی فون اٹھایا کریں۔ میں ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے سب کا فون اٹھاتا ہوں۔ میں ان سے ان کا مذہب اور ذات نہیں پوچھتا۔''

انہوں نے کہا کہ ''اگر میں فون نہیں اُٹھاؤں گا تو میں خدا کے سامنے کیا جواب دوں گا۔ لیکن ہمارے افسر ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ انشاء اللہ وہ حکومت آنے والی ہے جب جواب دیا جائے گا۔''

یہ بھی پڑھیں : پنچایتی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر افسوس ہے: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ پارلیمنٹ آوٹریچ فار پنچایتی راج انسٹیٹیوشنز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بھارت ایک سیکولر اور مختلف مذاہب پر مشتمل و منحصر ملک ہے جس کا پارلیمانی ممبران اور اقتدار پر بیٹھے لوگوں کو خیال رکھنا چاہئے اور مذہب کے نام پر منافرت نہیں پھیلانی چاہئے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details