نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ سرینگر فاروق عبداللہ اور رکن پارلیمان اننت ناگ حسنین مسعودی نے پارلیمنٹ کے باہر شوپیاں میں ہوئے فرضی تصادم اور سوپور میں مبینہ زیر حراست ہلاکت کے خلاف حاموش احتجاج کیا۔
فاروق عبداللہ اور حسنین مسعودی نے ہاتھوں میں شوپیاں فرضی تصادم میں ہلاک کئے گئے راجوری سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کی تصویر اور سوپور میں مبینہ طور پر زیر حراست ہلاک کئے گئے نوجوان کی تصویریں اُٹھا رکھی تھیں۔