موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار دلی سرحد پر کسانوں کے زرعی اصلاحات کے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے لکھا: 'کسانوں کے احتجاج نے حکومت ہند کو گھٹںے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے'۔