جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں دہلی میں گرفتار کیے گئے تین کشمیری نوجوانوں میں سے ایک محمد ایوب پٹھان کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران محمد ایوب پٹھان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کچھ سامان خریدنے کی غرض سے دہلی گئے تھے، جبکہ دہلی اسپیشل ٹیم نے ان کو کسی انکاونٹر میں ملوث قرار دے کر گرفتار کر لیا۔
گرفتار محمد ایوب پٹھان کے بیٹے نے کہا کہ میرے والد کوئی عسکریت پسند نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی جرم میں ملوث ہیں، وہیں محمد ایوب کے بیٹے نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی کشمیری کے لیے بھارت کی کسی بھی ریاست میں جانا گناہ ہے یا کشمیری ہونا گناہ ہے، جبکہ ہم غیر ریاستی باشندوں کو اپنے دلوں میں جگہ دیتے ہیں۔