چند روز قبل سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ہلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار لاپتہ ہو گیا ہے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے آج سرینگر کی پریس کالونی کے باہر احتجاج کیا اور ان کے بیٹے کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد کی اپیل کی۔
لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے احتجاج کیا احتجاج کے دوران اہلخانہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا یہ کہاں 'لاپتہ' ہو گیا۔ اہلخانہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے گمشدہ بیٹے کو ڈھونڈنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
اہلخانہ کے مطابق یہ نوجوان گنگابل ٹریکنگ کرنے گیا تھا اور چار لڑکے بھی اس کے ساتھ تھے، تاہم وہ چار لڑکے واپس آگئے لیکن ان کا بیٹا واپس نہیں آیا'۔
ہلال احمد ڈار کشمیر یونیورسٹی سے منیجمنٹ اسٹیڈیز میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیٹ امتحان میں کولیفی کیا ہوا ہے۔ ان کا ایک بڑا بھائی ہے تاہم ان کے والدین اس دنیا سے فوت ہو گئے ہیں۔
لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے احتجاج کیا اہلخانہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا شریف ہے ہمارے محلے کی شان ہے۔ اس کا کسی سے کچھ لینا دینا ہے یہ گھر کا واحد سہارا ہے۔انہوں نے اپیل کی ان کے بیٹے کو ڈھونڈنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔