شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پیر کی صبح ایک بار پھر رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ کے علاوہ پیر پنچال کے آر پار پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع آبر آلود رہنے اور بیچ بیچ میں ہلکی بارشوں کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سیلشی ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔اسی طرح پہلگام میں 6.0 ڈگری جبکہ پہاڑی ضلع کپوارہ میں منفی 2.0 ڈگری سیلش ریکارڈ کیا گیا۔