نالہ سندھ میں جہاں ایک طرف پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں دوسری جانب کنگن سے لے کر ژیروان تک جگہ جگہ نالہ سندھ پر کئی مقام پر پانی میں بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر کئی قسم کی نایاب مچھلیوں کو مار کر پکڑنے کی اطلاع ہے۔ یہاں تک کہ پانی میں بلیچنگ پاؤڈر ڈالنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیلی لائنیں ڈال کر مچھلیوں کو پکڑا جاتا ہے جبکہ یہ سارا کھیل مبینہ طور پر محکمہ فشیریز کے ملازمین کی ملی بھگت سے انجام دیا جارہا ہے۔
نالہ سندھ میں بلیچنگ پاؤڈر ڈالنے سے نایاب مچھلیوں کو خطرہ - بجلی کی ترسیلی لائنیں ڈال کر مچھلیوں کوپکڑا جاتاہے
جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کے مضافاتی علاقہ ژیروان میں نالہ سندھ میں کئی مقامات پر پانی میں مبینہ طور پر بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر نایاب مچھلیوں کی نسل کُشی کی جارہی ہے۔
بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر نایاب مچھلیوں کی نسل کُشی
مزید پڑھیں:کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال
مچھلیوں کے افزائش نسل کا موسم ہے اور اس وقت مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے پانی میں بلیچنگ پاؤڈر ڈالنے کے بعد مارنے سے اِن کی نسل ختم کی جارہی ہے۔