کشمیر یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کی تاریخ میں توسیع
کشمیر یونیورسٹی نے مختلف انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کی تاریخ میں 30 مئی تک تو سیع کر دی ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے چوائیس بیسڈ کریڈٹ اسکیم کے تحت فسٹ ایئر اور سیکنڈر ایئر کے انڈر گریجویٹ داخلے کی تاریخ 30 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی ایک اطلاع کے مطابق کالجوں میں بھی بی اے، بی ایس سی، بی کام، بی سی اے، بی بی اے، بی ایم ایم ایم سی، او سی ایم آئی ایل کے جنرل اور آنرز کے انڈر گریجویٹ سطح کے سبھی کروسز کے داخلے میں بھی 20 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے ہی اپنے تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے بقیہ امتحانات آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت چوتھے سمسٹر اور دوسرے سمسٹر کے بقیہ پرچوں کے امتحانات 15 مئی کے بعد آن لائن موڈ سے لیے جائیں گے۔ جبکہ پوسٹ گریجویٹ کے پہلے سمسٹر کے امتحانات آن لائن ہی منعقد ہوں گے۔ ساتھ ہی جو بھی او وی اور جی ای کورسز کے امتحانات ہوں گے وہ بھی آن لائن 17 اور 19 مئی کو منعقد کرا ئے جائیں گے۔