وادی کشمیر میں کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے لاک ڈاون میں کافی نرمی کی ہے جس سے لوگوں کی نقل حرکت بھی بڑھ گئی ہے۔
اس تعلق سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ کووڈ-19 کے احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کریں گے تو اس وائرس کی زد میں کثیر آبادی آئے گی۔
سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی اور سوشل میڈیسن نے کووڈ کے پھیلاؤ کے متعلق ایک تحقیق کی ہے۔
گزشتہ ہفتوں سے اس کالج میں ڈاکٹر کووڈ-19 کے پھیلاؤ اور اس کے خلاف مریضوں میں مدافعت پیدا ہونے کی جانچ کر رہے ہیں۔