کیرن سیکٹر: گزشتہ 15 مہینوں سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کے افواج کے مابین سنہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر عمل آوری ہورہی ہے جس سے ایل او سی پر امن قائم ہے۔ جنگ بندی معاہدے پر عمل آوری سے لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کا ماننا ہے کہ وہ گزشتہ مہینوں سے راحت کی سانس لیتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ Ceasefire agreement between Indian and Pakistani forces
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے فروری سنہ 2021 میں جنگ بندی معاہدے پر عمل آوری کرنے کی رضامندی دکھائی جس کے بعد ایل او سی پر امن قائم ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ جنگ بندی اور دراندازی اور دیگر معاملات پر 268 انفینٹری بریگیڈ بریگیڈیئر تپس کمار مشرا نے خصوصی گفتگو کی۔
بریگیڈیئر نے بتایا کہ 'جنگ بندی سے لائن آف کنٹرول پر امن و امان قائم ہے اور اگر پاکستان کی طرف سے اس کی خلاف ورزی ہورہی ہماری کوشش ہے کہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے دراندازی پر بھی قابو ہورہا ہے کیونکہ اس سے ایل او سی پر تعینات اہلکار چوکس رہتے ہیں۔' Brigadier Tapas Mishra on Ind Pak Ceasefire