ڈاکٹر شکیل احمد جو کہ کولکتہ کے اپولو اسپتال میں کووڈ آئی سی یو انچارج کے عہدہ پر فائز ہیں۔ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر شکیل کے تاثرات کافی زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران ڈاکٹر شکیل احمد نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل بلیک فنگس کی وجہ سے پھیل رہی تشویش کے متعلق گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بیماری کوئی نئی بیماری نہیں ہے بلکہ بلیک فنگس پہلے سے ہی موجود تھی، تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے جاری تشویش نے لوگوں میں اس حوالے سے بھی خوف پیدا کردیا ہے۔