سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر بینک سے کروڑوں روپیوں کا گھوٹالہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد انہیں سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نائب میئر کے عہدے سے ہٹا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی مئیر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد شیخ عمران کو اے سی بی نے پوچھ تاچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا۔
اے سی بی نے شیخ عمران، جموں و کشمیر بینک کے افسران اور دیگر سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شیخ عمران نجی کمپنی کہوہ اسکویر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے اپنی کمپنی کے لیے جموں و کشمیر بینک سے 138 کروڑ روپیے قرض لیے ہیں جس میں سے انہوں نے مبینہ طور پر 78 کروڑ روپیے کا گھوٹالہ کیا ہے۔
اے سی بی کی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ضلع پلوامہ کے لسی پورہ میں کولڈ اسٹور کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپیے مختص کیے گئے تھے ان میں سے ایک موٹی رقم کا گھوٹالہ کیا ہے۔
اے سی بی معاملے کی مزید تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے اور فی الحال پوچھ گچھ کے لیے شیخ عمران کو تحویل میں لیا گیا ہے۔