اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیر جاوید میر ’اپنی پارٹی‘ میں شامل - People alliance for Gupkar Declaration

سابق وزیر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفیٰ میر، الطاف بخاری کی قیادت والی جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔

سابق پی ڈی پی وزیر جاوید میر ’اپنی پارٹی‘ میں شامل
سابق پی ڈی پی وزیر جاوید میر ’اپنی پارٹی‘ میں شامل

By

Published : Oct 4, 2021, 4:24 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ 20 برسوں تک منسلک رہنے والے جاوید مصطفیٰ میر تین مرتبہ چاڈورہ اسمبلی حلقے سے منتخب نمائندے بھی رہ چکے ہیں۔

سابق پی ڈی پی وزیر جاوید میر ’اپنی پارٹی‘ میں شامل

انہوں نے سنہ 2018 میں پی ڈی پی سے استعفیٰ دیا اور سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی پارٹی جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تاہم شاہ فیصل نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد قید ہونے کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اس کے بعد جاوید مصطفیٰ میر اس کے صدر بنائے گئے تھے۔

پیپلز موومنٹ جاوید میر کی قیادت میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (People alliance for Gupkar Declaration) کے ایک رکن بھی تھے اور اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد گپکار الائنس سے علیحدہ ہوگئے۔

اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر جاوید میر نے الطاف بخاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنی پارٹی میں جو ممبران ہیں وہ ان کے سیاسی ساتھی رہ چکے ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنی پارٹی میں شامل ہونا ہی معقول سمجھا۔

اس موقع پر جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور دیگر ارکان نے ان کا استقبال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details