اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eve Teasing Incident: لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف آر ٹی او کشمیر کا سخت قدم - JKRTO PRESSER

آر ٹی او کشمیر نے کہا کہ کرتب بازی اور تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کے بارے میں اگر کوئی بھی شکایت موصول ہوتی ہے تو اُن کی رجسٹریشن اور لائسنس کو منسوخ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوشیزاوں کو تنگ طلب کرنے اور اُن پر فقرے کسنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 6, 2023, 9:34 PM IST

سرینگر: آر ٹی او کشمیر سید شہنواز نے بچیوں کو ہراساں کرنے اور فقرے کسنے والوں کے خلاف زوردار مہم شروع کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کی نہ صرف لائسنسز معطل کی جائیں گی بلکہ ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کو بھی منسوخ کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار آر ٹی او کشمیر سید شہنواز نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈلگیٹ میں دوشیزہ کو ہراساں کرنے کی پادائش میں جن دو لڑکوں کو مسکوٹی سمیت حراست میں لیا گیا اُن کی مسکوٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اُن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اب سخت کارروائی ہوگی جو کرتب بازی کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری کے ساتھ بائیک اور موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔

ان کے مطابق محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک خصوصی مہم شروع کی جارہی ہیں۔آر ٹی او کشمیر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کی اب رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی منسوخ کی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرینگر کے پرے پورہ باغات میں تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Motorcycle Stunt in Srinagar: موٹر سائیکل پر کرتب بازی، 7 نوجوان دھر لئے گئے

انہوں نے کہا کہ دوشیزاوں کو تنگ طلب کرنے اور اُن پر فقرے کسنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کر رہی ہے لیکن اس حوالے سے بیداری مہم بھی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین پر خاص ذمہ داری ہے کہ وہ طلبا اور بچوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’ کرتب بازی اور تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کے بارے میں اگر کوئی بھی شکایت موصول ہوتی ہے تو اُن کی رجسٹریشن اور لائسنس کو اب منسوخ کیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں:Teasing With Teacher مسلم خاتوں ٹیچر کو ہراساں کرنے کے معاملے میں طلباء کے خلاف مقدمہ درج

(یو این آ ئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details