اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 8:32 PM IST

Updated : Nov 15, 2023, 11:47 AM IST

ETV Bharat / state

کشمیری خاتون پہنچی غزہ سے مصر، اہل خانہ دہلی میں چشم براہ

اسرائیلی بمباری سے زندہ و سلامت بچن نکلنے اور مصر پہنچنے میں کامیاب ہوئی کشمیری خاتون کے رشتہ دار دہلی میں اس کا انتظار کر رہے ہیں۔

کشمیری خاتون پہنچی غزہ سے مصر، اہل خانہ دہلی میں چشم براہ
کشمیری خاتون پہنچی غزہ سے مصر، اہل خانہ دہلی میں چشم براہ

کشمیری خاتون لبنیٰ کے ماموں کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو

سرینگر (جموں و کشمیر): غزہ میں جاری خونریزی اور خوف کے ماحول میں پھنسی کشمیری خاتون پیر کی شام رفع سرحد عبور کرکے مصر پہنچیں۔ 52 برس کی کشمیری خاتون لبنیٰ نذیر کے اہل خانہ گزشتہ کئی روز سے دہلی ائرپورٹ پر ان کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں اب تک اسرائیلی بمباری میں گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں پچاس فیصد سے زائد بچے شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بیچ درماندہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ نے بھارتی وزارت خارجہ سے انہیں غزہ سے نکالنے کی درخواست کی تھی، تاہم کئی روز تک دہشت میں رہنے کے بعد اسرائیل کی جانب سے نرمی دئے جانے کے بعد ہی حکومت ہند کی جانب بچاؤ کارروائی شروع کی گئی اور لبنیٰ اپنی دختر کریمہ کے ہمراہ مصر پہنچی جہاں سے وہ دہلی روانہ ہوں گی۔ لبنیٰ کے اہل خانہ جو ان کے انتظار میں کئی روز دہلی میں موجود ہیں، لبنیٰ کو زندہ و سلامت دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیری خاتون غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچ نکلنے میں کامیاب

لبنیٰ کے ماموں منظور احمد، جو اس وقت دہلی میں ہے، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی لخت جگر لبنیٰ کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’جوں ہی ہمیں غزہ میں جاری کشیدگی کے بارے میں معلومات ہوئی ہم لبنیٰ کے حوالہ سے کافی فکر مند ہوئے۔‘‘ منظور احمد نے کہا: ’’چند روز قبل ہی ہم نے لبنیٰ کے ساتھ بات چیت کی جس سے ہماری جان میں جان آئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تب تک بے چین ہی رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے آنکھوں سے لبنیٰ اور اس کی دختر کریما کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں۔

لبنیٰ کا کشمیر سے غزہ تک کا سفر

واضح رہے کہ لبنیٰ، نکاح کے بعد اپنے فلسطینی شوہر نِدال تومان کے ساتھ غزہ میں ہی رہائش پذیر تھیں۔ لبنیٰ ان کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں (کریما اور فاطمیہ) اور ایک بیٹا (عمر) شامل ہے۔ ان کی بڑی دختر کریما طبی شعبے کے ساتھ منسلک ہے، وہیں دیگر دو بچے مصر کی قاہرہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ لبنیٰ اور ندال کی ملاقات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی تھی اور سنہ 1997میں نکاح کے بعد لبنیٰ اپنے شوہر کے ساتھ غزہ میں ہی رہائش پذیر تھیں۔

Last Updated : Nov 15, 2023, 11:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details