اردو

urdu

ETV Bharat / state

Environment Conservation ماحول کو تحفظ فراہم کرنا سب کی ذمہ داری، ڈاکٹر توصیف - ماحولیات کے تئین بیداری

ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہر سال جون کی پانچ تاریخ کو عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے منانے کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور جانداروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ایک خبر کے مطابق پلاسٹک کے 2 ہزار ٹرک روزانہ سمندروں، دریاؤں، جھیلوں میں پھینکے جاتے ہیں۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر توصیف
ماہر ماحولیات ڈاکٹر توصیف

By

Published : Jun 6, 2023, 4:39 PM IST

Updated : Jun 6, 2023, 8:07 PM IST

ماحول کو تحفظ فراہم کرنا سب کی ذمہ داری، ڈاکٹر توصیف

سرینگر:ہمارا ماحول ، ہماری زمین اور دیگر اس کے وسائل خطرات سے دوچار ہیں۔ ایسے میں گزشتہ کل عالمی ماحولیات کے موقعے پر ماحولیات کے تحفظ اور لاحق خطرات سے آگاہی فراہم کرنے سے متعلق مخلتف تقاریب اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔لیکن کیا ہماری زمہ داریاں ایک خاص دن تک محدود رہنے چاہیے یا ماحولیات کی اہمیت یا تحفظ کے حوالے سے اجتماعی اور انفرادی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موضوع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ماہر ماحولیات ڈاکٹر توصیف سے خصوصی بات چیت کی۔

ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے صاف و ستھرا ماحول تب ہی ممکن بن سکتا ہے جب ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے خود میں شعور پیدا نہ کیا جائے اور یہ انتہائی ضروری بن گیا ہے، کیونکہ ماحول کے بچاؤ کے لیے قوانین ہونے کے باوجود بھی اس پر کوئی سنجیدگی سے غور و فکر نہیں کر رہا ہے۔ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ اس وقت ماحولیاتی آلودگی ہے اور اگر اس کی روکتھام کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو آنے والے وقت میں اس کے سنگین تنائج سامنے آئے گے، کیونکہ اس وقت انسانی ماحولیات عدم توازن کی وجہ سے تاریخ کے سب سے خطرناک موڈ پر کھڑا ہے۔

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نہ صرف جنگلات کا بے دریغ طریقے سے کٹاؤ کیا گیا ہے بلکہ جموں وکشمیر میں آبی ذخائر کو بھی دھیرے دھیرے ختم کیا جارہا ہے ۔وہیں جموں اور کشمیر دونوں شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافہ درج کیا جارہا یے ۔کھلے عام پالیتھین کا استعمال ہورہا ہے ۔عدالت عظمی کی جانب سے پالیتھین پر عائد پابندی کے باوجود بھی اس پر روک نہیں لگائی جارہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پالیتھین کے استعمال کے خاتمے کی خاطر عام لوگوں کے ساتھ سرکاری سطح پر مزید کام کرنے کی از حد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:World Environment Day 2023 عالمی یوم ماحولیات: ملک میں سالانہ ساڑھے تین سو ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے، ری سائیکلنگ بڑا مسئلہ

ڈاکٹر توصیف نے "گرین کشمیر ریوولوشن " کے بینر تلے ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے کافی کام کیا ہے اور متواتر کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال دس ہزار پیڑ لگانے کا ہدف مقرر کرتے ہیں اور اپنے مقررہ ہدف کو پائی تکمیل تک پہنچانے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف کسی نجی یا سرکاری ادارے کا نہیں ہے بلکہ ہمیں اپنی بقا کی خاطر اپنے ماحولیات کی اہمیت کو سمجھ کر انفرادی اور اجتماعی سطح پرکام کرنے کے ضرورت ہے۔جبکہ حکومتی سطح پر بھی ماحول کے تحفظ کی خاطر حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔

Last Updated : Jun 6, 2023, 8:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details